خیبر؛ پولیس پر حملوں اور طلبہ کے اغوا میں ملوث انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا


خیبر(قدرت روزنامہ) پولیس اور سکیورٹی اہل کاروں کی فائرنگ سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق 25 اپریل کو خیبر میں فورسز کے ایک آپریشن میں فائرنگ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد عظمت ہلاک ہوگیا۔
ہلاک دہشت گرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغوا کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی۔ دہشت گرد نے چاروں طلبہ کو افغانستان منتقل کیا، جن میں سے 2 کو افغانستان ہی میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک طالب علم کو افغانستان سے واپسی پر گرفتار کرلیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گرد عظمت کےسر کی قیمت لاکھوں میں مقرر تھی، جو سکیورٹی فورسز و پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشت گرد کے حملے میں خیبر میں 2 پولیس اہل کار شہید ہوئے تھے۔

Recent Posts

9 مئی کو بغاوت، ملک و فوج میں تقسیم کی کوشش کرنے والوں کو قرار واقعی سزا ملے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے 9 مئی 2023 کو پیش آنے والے واقعات…

27 mins ago

فوج کی سیاست میں مداخلت نہیں ہونی چاہیے یہ آپ کا کام نہیں، عارف علوی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ معافی مظلوم کو نہیں…

59 mins ago

پی سی بی محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ آئرلینڈ سے ناخوش

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ بورڈ محمد عامر کا بروقت ویزا جاری نہ ہونے پر کرکٹ…

1 hour ago

گندم درآمد اسکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ کو بلانے کی تردید

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گندم درآمد اسکینڈل کی تحقیقات کرنے والے سیکریٹری کابینہ کامران علی افضل…

1 hour ago

انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا؟ جاوید لطیف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ اس…

2 hours ago

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

2 hours ago