’’اگر میرا انسٹاگرام ہیک ہو گیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی ‘‘

لاہور (قدرت روزنامہ ) اداکارہ و میزبان متھیرا نے اعتراف کیا کہ انہیں انسٹاگرام پر بہت سارے میسیجز آتے ہیں اور انہیں زیادہ تر مرد ہی میسیجز بھیجتے ہیں، کسی دن اگر اتفاق سے ان کا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تو بہت سارے مردوں کی شادیاں ٹوٹ جائیں گی۔

مقامی ویب سائٹ ڈان نیوز کے مطابق متھیرا نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ 2005 اور 2006 میں جب وہ ایک چھوٹے ٹی وی چینل پر پروگرام کرتی تھیں، اس وقت انہیں اردو نہیں آتی تھی، اس لیے بہت سارے لوگ براہ راست فون کالز پر آکر ان کی بے عزتی کر جاتے تھے یا انہیں غلط باتیں سنا کر جاتے تھے لیکن انہیں وہ باتیں سمجھ نہیں آتی تھیں۔انہوں نے بتایا کہ بعد میں انہیں بتایا جاتا کہ کالر نے ان کی بے عزتی کی یا ان کے لیے نامناسب بات کی تھی۔متھیرا نے کہا کہ لوگ تو ان کی بے عزتی کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں اسی شو سے عزت اور شہرت بخشی اور آج وہ جو کچھ بھی ہی اسی شو کی وجہ سے ہیں۔

ماڈل نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شہرت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ان سے پاکستانی مرد بہت پیار کرتے ہیں اور متھیرا کی عمارت پاکستانی مردوں کی محبت پر قائم ہے۔متھیرا نے واضح کیا کہ ابھی ان کے کسی سے تعلقات نہیں ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے روابط استوار کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ اب تعلقات اور محبت میں برداشت ختم ہو چکی ہے، ذرا سی بھی غلط بات پر رشتے ٹوٹ جاتے ہیں۔

شادی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ان کا فوری طور دوبارہ شادی کا ارادہ نہیں اور نہ ہی انہیں کہیں سے شادی کی پیش کش ہوئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ جب وہ طیارے میں سفر کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر کیا رد عمل دیتے ہیں، اس پر متھیرا نے بتایا کہ جیسے ہی وہ طیارے میں داخل ہوتی ہیں تو انہیں ہر طرف سے سبحان اللہ اور استغراللہ کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔ایک اور سوال کے جواب میں متھیرا نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن نے ہی ان کا فیس بک اکاونٹ اور دوسرے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بناتے تھے اور کچھ عرصے تک وہی انہیں چلاتی تھیں۔

Recent Posts

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا جناح ہاؤس اورجناح گیلری کا دورہ، شہدا ءکی فیملیز سے ملاقات ،میڈیا سے کیا کہا ؟ جانیے

لاہور( قدرت روزنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نئی تعمیر کردہ جناح گیلری کا…

32 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)آتشزدگی کے بعد سے بند لاہور ائیرپورٹ کا انٹرنیشنل فلائٹ آپریشن بحال کر دیا…

34 mins ago

پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3پٹیشنز دائر کرنے کا اعلان کردیا

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں 3 پٹیشنز دائر کرنے کا…

38 mins ago

170 والا سکور اب نہیں چلتا، یونس خان نے قومی ٹیم کو سب سے اہم مشورہ دے دیا

کراچی(قدرت روزنامہ)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2009 کی فاتح پاکستان ٹیم کے کپتان یونس خان کا…

2 hours ago

مری میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیر…

2 hours ago

آج رات سے بیشتر علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج رات سے ملک کے بیشتر علاقوں میں…

2 hours ago