جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، آرمی چیف کا بھارت کو دو ٹوک پیغام


راولپنڈی (قدرت روزنامہ) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا،پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں،دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کو دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ

اگر جنگ مسلط کی گئی تو ہم گھر میں گھس کر ماریں گے، کسی غلط خیال کی بنیاد پر کسی بھی مس ایڈونچر کا سامنا مسلح افواج کی مکمل قوت کے ساتھ کیا جائے گا جسے حوصلہ مند قوم کی حمایت بھی حاصل ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول کے رکھ چکری سیکٹر کا دورہ کیا ہے ا س موقع پر آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں سے بات چیت کی اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت اور بلند حوصلے کو سراہا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات کا نوٹس لیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج وطن عزیز کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کا بھر پور جواب دیں گے، بھارت کبھی اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کرے۔قبل ازیں آرمی چیف کا کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل شاہد امتیاز نے استقبال کیا۔

Recent Posts

پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ‘دی گلاس ورکر’ کا ٹریلر ریلیز

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم ’دی گلاس ورکر‘ کا پہلا ٹریلر جاری…

6 mins ago

عمران خان نے پارٹی قیادت کو اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے اپنی جماعت کو اسٹیبلمشنٹ…

20 mins ago

کسی بھی مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دیا جائے،اسلام آباد ہائیکورٹ کی سپریم کورٹ کو تجاویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چھ جج کے خط کے معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آئی…

35 mins ago

پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کو جھوٹ…

44 mins ago

جو جج پرفارم نہیں کر رہا اسے نکال کر باہر پھینک دینا چاہیے، جسٹس منصور

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا…

51 mins ago

ارشدشریف قتل کیس؛ حامد میر کا جوڈیشل کمیشن کے قیام کیلیے عدالت سے رجوع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر صحافی حامد میر نے ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات کے…

1 hour ago