پاور ڈویژن نے سولر پاور پر ٹیکس کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاور ڈویژن نے سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس لگانے کی خبروں کو جھوٹ قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاور ڈویژن نے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سولر پاور پر فکسڈ ٹیکس عائد کرنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی یا پاورڈویژن نے حکومت کو ایسی کوئی سمری نہیں بھیجی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ صاحبِ ثروت لوگ بے تحاشا سولر پینل لگا رہے ہیں، گھریلو، صنعتی صارفین سمیت حکومت کو بھی سبسڈی کی شکل میں 1 روپے 90 پیسے کا بوجھ برادشت کر نا پڑ رہا ہے، اس کے نتیجے میں تقریباً ڈھائی سے تین کروڑ غریب صارفین متاثر ہو رہے ہیں، یہ 1.90 روپےغریبوں کی جیب سے نکل کر متوسط اور امیر طبقے کے جیبوں میں جا رہے ہیں اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو توغریب صارفین کے بلز کم از کم 3.35 روپے فی یونٹ کا مزید اضافہ ہو جائے گا۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2017ء کی نیٹ میٹرنگ پالیسی کا مقصد سسٹم میں متبادل توانائی کو فروغ دینا تھا، 2017ء کے بعد اب ایک ایسا مرحلہ آیا ہے کہ اس سولرائزیشن میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا، اب ایک نئے نرخ دینے کی ضرورت ہے ہم اس پورے نظام کو اسٹڈی کر رہے ہیں، ایسی تجاویز اور ترامیم پر غور کر رہے ہیں جن سے غریب کو مزید بوجھ سے بچایا جاسکے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈیڑھ سے دو لاکھ نیٹ میٹرنگ والے صارفین کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیں گے۔

Recent Posts

لاہور واقعے میں صوبائی حکومت کا عمل دخل نہیں: طلال، واقعہ حکومتی نااہلی تھا: احسن بھون

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)رہنما مسلم لیگ ن سینیٹرطلال چوہدری نےکہا ہے کہ لاہور کے واقعے…

11 mins ago

لاہور ائیرپورٹ کے لاؤنج میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی، پہلی حج پرواز کو روک دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لاؤنج میں آگ بھڑک اٹھی،…

14 mins ago

وفاقی وزیر احسن اقبال کی بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ بینک کے حکام سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے بیجنگ میں چائنہ ڈیولپمنٹ…

22 mins ago

آئی پی ایل، سن رائزرز حیدرآباد نے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آئی پی ایل ' سن رائزرز حیدر آباد کے بیٹرز نے لکھنو…

27 mins ago

انڈین ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی وڈ کے نامور ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی نئی ویب سیریز ’ہیرا منڈی‘…

40 mins ago

چمن پریس کلب کو نذر آتش کرنے کی دھمکیاں اور پولیس رویہ قابل مذمت ہے، صحافی

چمن(قدرت روزنامہ)چمن پریس کلب کو پولیس اور لغڑی اتحاد کی باہمی اتفاق سے بند کر…

46 mins ago