سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا، عمران خان


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔ تفصیلات کے مطابق سندھی ثقافت کے دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ہم سندھ کی شاندار ثقافت اور روایات کا جشن منا رہے ہیں جو سندھ وادی کی عظیم تہذیب کی عکاسی کرتی ہے، سماجی رابطوں کی سیب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ یہ صوفیوں اور آزادی کی سرزمین ہے لیکن افسوس کہ زرداری مافیا کے ظلم و ستم میں مبتلا ہے تاہم سندھ اپنی عظمت اور آزادی کے لیے دوبارہ ظالم کے خلاف اٹھے گا۔
واضح رہے کہ صوبے بھر میں آج سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنے کا دن انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے، اس موقع پر سندھ کے مختلف شہروں میں یوم ثقافت کے حوالے سے مختلف پروگرام اور ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، اس حوالے سے مختلف سیاسی، ثقافتی، سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی وادی سندھ کی صدیوں پرانی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے سیمینارز، ریلیوں اور کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔
آج شہر اور قصبات کے افراد سندھی ٹوپی اور اجرک پہن کر صوبے کی ہزاروں سال قدیم ثقافت اور روایات سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں، سیاسی کارکنوں، رہنماؤں، این جی اوز، طلبہ، مزدوروں، دیہاتیوں، انجمنوں اور کارکنوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے اس دن کے موقع پر روایتی سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری کی۔ وزیراعظم شہباز شریف، سابق صدر آصف علی زرداری، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اور کئی دیگر رہنماؤں نے بھی سندھی یوم ثقافت پر مبارک باد کے پیغامات دیے ہیں۔

Recent Posts

مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے،عظمیٰ بخاری

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر…

12 mins ago

ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا نے وسیم اکرم کی خدمات حاصل کرلیں

کولمبو (قدرت روزنامہ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل سوئنگ…

1 hour ago

وزیرخزانہ کو پی آئی اے کی پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت بحالی کیلئے منائیں گے،بلاول بھٹو

کراچی (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیرخزانہ پبلک…

1 hour ago

ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز باہو بلی کراؤن آف بلڈ بنانے کا اعلان کردیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی فلموں کے ہدایتکار ایس ایس راجہ مولی نے اینی میٹڈ سیریز…

2 hours ago

موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور پولیس اہلکار میں تلخ کلامی کا ایک اور واقعہ

لاہور(قدرت روزنامہ)ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں موٹر وے پر خاتون ڈرائیور اور…

2 hours ago

قیدی نمبر 804نے جیل میں بیٹھ کر ہم لوگوں کو جتوایا ،زرتاج گل

صوابی (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ عمران…

2 hours ago