نیب نے کے پی کے ہیلی کاپٹرز استعمال کرنیوالوں سے 9 کروڑ کی ریکوری کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی احتساب بیورو (نیب)نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے متعلق تحقیقات مکمل کرلیں۔ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو ہیلی کاپٹرز کا استعمال کرنے والوں سے رقم وصولی کے لیے خط ارسال کیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق نیب کا انتظامیہ کو لکھے گئے خط میں کہنا ہے

2008 سے اب تک ہیلی کاپٹرز میں تقریبا 2 ہزار افراد نے سفر کیا، ہیلی کاپٹرز استعمال کرنے والوں سے 9 کروڑ روپے کی ریکوری کی جائے۔ذرائع کے مطابق سابق و موجودہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں نے بھی ہیلی کاپٹرز میں سفر کیا جس میں عمران خان، چیف سیکریٹریز، سیکریٹریز اور دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں۔دوسری جانب وزیر محنت خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے بتایا کہ ہیلی کاپٹرز سے متعلق ترمیمی بل کی منظوری صوبائی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ترمیمی مسودے کے مطابق 2008 سے اب تک سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانونی اور درست تصور ہوگا، سرکاری ہیلی کاپٹرز سرکاری کاموں کیلئے استعمال ہوئے ہیں، ماضی میں یا اب کسی بھی وزیر یا افسر نے ہیلی کاپٹرز ذاتی کاموں کے لیے استعمال نہیں کیا۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ نیب خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے پیچھے پڑا ہوا ہے، نیب شریف فیملی اور زرداری خاندان کی کرپشن کے خلاف کچھ نہیں کر رہا ہے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ہیلی کاپٹرز سے متعلق قانون میں ترامیم عوام کی بہتری کے لیے کر رہے ہیں۔

Recent Posts

’پی ٹی آئی کی حکومت آئینی طریقے سے ختم کی گئی‘، پی ٹی آئی رہنما کا اعتراف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما سینیٹ میں پارلیمانی…

6 mins ago

’خود ڈیل سے وزیراعلیٰ بنے ہیں‘، جے یو آئی رہنما نے علی امین گنڈاپور کو نشانے پر لے لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) خیبرپختونخوا کے ترجمان عبدالجلیل نے کہا…

12 mins ago

جھنگی پولیس پوسٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنانے والے اہلکاروں کیلئے انعام کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پنجاب پولیس نے تونسہ کے قریب جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں…

18 mins ago

کینیڈین کمپنی ریکوڈک پراجیکٹ کے پہلے مرحلے کیلئے سرمایہ کاری لانے کیلئے کوشاں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کان کنی کی کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ (Barrick Gold) کے سی ای…

23 mins ago

ٹرانسپورٹروں کے مسائل سن لیے، وزیراعلیٰ سے بات کرکے جلد حل کریں گے، ضیا لانگو

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی قیادت میں حکومتی وفد نے احتجاج پر بیٹھے…

42 mins ago

کچھی کی حالیہ لیویز بھرتیوں کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے، نیشنل یوتھ فورم

بولان(قدرت روزنامہ)نیشنل یوتھ فورم کچھی کے مرکزی چیئرمین رئیس فرحان جمالی، ٹکری محمد صلاح جتوئی،…

49 mins ago