الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کی کارروائی شروع کر دی

اسلا آباد (قدرت روزنامہ)عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف چیئرمین عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی کاروائی

شروع کردی گئی ہے۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو پارٹی سربراہی سے ہٹانے کا نوٹس جاری کردیا ہے، اور الیکشن کمیشن نے پارٹی چئیرمین شپ کیس 13 دسمبر کو مقرر کردیا ہے۔واضح رہے کہ 21 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس پر 19 ستمبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا تھا۔الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قرار دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں رہے، ان کی قومی اسمبلی کی سیٹ خالی قرار دے دی گئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما محسن رانجھا اور دیگر ایم این ایز نے اسپیکر قومی اسمبلی کو عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس 4 جولائی کو جمع کروایا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانے سے وصول تحائف کو فروخت کیا اور گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف کی خریداری کو دانستہ طور پر چھپایا۔

Recent Posts

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

5 mins ago

سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافہ،18 فیصد لوگوں نے سگریٹ نوشی ترک کردی: سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سگریٹ کی قیمتوں میں خاطرخواہ اضافے کے بعد 18 فیصد لوگوں نے…

10 mins ago

امن دشمن عناصر کےخلاف پولیس کا آپریشن فورس کی پیشہ وارانہ کارکردگی کا مظہر ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان نے تخریب کاروں کے خلاف پولیس کی کامیاب کارروائی پر اظہار…

15 mins ago

مریم نواز بھی ڈیپ فیک کا شکار، غیرمناسب ویڈیو وائرل

لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے…

22 mins ago

گورنر پنجاب کی تقریب حلف برداری ملتوی

لاہور(قدرت روزنامہ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی ہوگئی۔ پیپلز پارٹی…

31 mins ago

جس وزیراعلی کو اسلام آباد چڑھائی کا شوق ہے، اپنے لیڈر کا حشر دیکھے، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ہر اچھے کام میں…

37 mins ago