اداکارہ صبا فیصل کے لاتعلقی کے اعلان پر بیٹے اور بہو نے بھی خاموشی توڑ دی

کراچی (قدرت روزنامہ)سینئر اداکارہ صبا فیصل کے صاحبزادے سلمان فیصل نے والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے پر خاموشی توڑتے ہوئے لوگوں کو کہا ہے کہ ان کی اہلیہ کے حوالے سے غلط باتیں نہ کی جائیں۔سلمان فیصل کی والدہ

صبا فیصل نے ایک روز قبل بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے بہو اور بیٹے سے لاتعلقی کا اظہار کیا تھا۔صبا فیصل نے واضح کیا تھا کہ اب ان کا اور پورے خاندان کا ان کے بیٹے سلمان سے کوئی تعلق نہیں۔صبا فیصل نے بہو نیہا ملک پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ جس بھی گھر میں نیہا ملک جیسی عورت جاتی ہے تو وہ گھر جہنم بن جاتا ہے۔مختصر دورانیے کی ویڈیو میں اگرچہ صبا فیصل نے بہو پرالزام لگایا تھا کہ ان جیسی خواتین گھروں کو جہنم بناتی ہیں، تاہم انہوں نے اپنی بہو کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات نہیں بتائی تھی۔والدہ کی جانب سے اہلیہ پر سنگین الزامات عائد کیے جانے کے بعد اب سلمان فیصل نے بھی خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کے بچے کی ماں ہیں۔انہوں نے اپنی دو انسٹاگرام پوسٹس میں سے ایک میں کسی کو مینشن کیے بغیر لکھا کہ ’والدہ بھی ان کی ہیں اور نیہا بھی ان کی اہلیہ ہیں، ان کے خلاف سوچ سمجھ کر بولیں۔

Recent Posts

سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ کاگندم امپورٹ کی ذمے داری لینے سے انکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر فوڈ سکیورٹی کوثر عبداللہ نے گندم امپورٹ کی ذمے…

10 mins ago

دیسی آٹے کی قیمت میں مزید کمی

لاہور (قدرت روزنامہ)چکی سے تیار کردہ آٹے کی قیمت مسلسل تیسرے روز بھی 5 روپے…

13 mins ago

والدین بچیوں کو بائیک چلانے کی اجازت دیں،مریم نواز

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ فری موٹر بائیک سکیم میں…

19 mins ago

18ویں آئینی ترمیم تمام قومیتوں کیلئے زندگی کی بنیاد ہے، ایمل ولی

پشاور(قدرت روزنامہ)عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نو منتخب صدر ایمل ولی خان نے…

3 hours ago

وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم شہباز شریف کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ…

3 hours ago

این اے 44 ، ایسا حلقہ جس سے جیتنے اور ہارنے والے دونوں صوبے کے حکمران بن گئے

ڈیرہ اسماعیل خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ اسماعیل خان کا حلقہ این اے 44 ، پاکستان کا…

3 hours ago