نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے، مریم اورنگزیب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پورا ملک موٹروے کے ذریعے جوڑنے کے نواز شریف کے خواب کی تکمیل کا آج اہم دن ہے۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج 306 کلو میٹر طویل سکھر حیدرآباد موٹروے ایم 6 کا سنگِ بنیاد رکھیں گے، پشاور کراچی موٹروے کے اس آخری حصے کی تعمیر پر پاکستان کے تمام بڑے شہر جڑ جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم 6 کو سرکاری اور نجی شراکت داری سے تعمیر کیا جا رہا ہے، وزیرِ اعظم نے ایم 6 کو 30 ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف آج پہلے سکھر پھر حیدر آباد میں تقاریب میں شرکت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی رہنما نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے پورے پاکستان کو جدید اور تیز ترین سفری سہولیات میسر آئیں گی، تجارتی آمدورفت تیز، حادثات سے بچاؤ، جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دباؤ میں کمی ہو گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ بہترین شاہراہوں کی تعمیر سے ترقی کی نیشنل اسپیڈ میں اضافہ ہو گا اور پاکستان کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ منصوبے کی تکمیل سے ملک میں کاروباری سرگرمیاں تیز ہوں گی، تاجروں، صنعت کاروں اور کسانوں کو اپنی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی ملے گی۔

Recent Posts

لندن: میئر کے انتخابات کل ہوں گے، لیبرپارٹی کے صادق خان کئی حریفوں سے مد مقابل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)لندن میں میئر کے انتخابات کل ہوں گے جس میں لیبرپارٹی کے…

25 mins ago

کینیڈا: تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم تحفظ کا شکار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کینیڈا میں تحریک خالصتان کے زور پکڑنے پر مودی سرکار شدید عدم…

30 mins ago

پی ٹی آئی کارکنان کے پی حکومت سے ناراض کیوں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن ہیں اور پارٹی کے ہر احتجاج…

47 mins ago

امریکا، ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر پابندی ختم کرنے کا بل منظور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کی ریاست ایری زونا میں 1864 سے عائد اسقاط حمل پر…

55 mins ago

سندھ کے عوام کیلئے خوشخبری، بسوں کی نئی کھیپ کراچی پورٹ پہنچ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے سندھ کے عوام کو سندھ روڈ ٹرانسپورٹ…

1 hour ago

سم بلاک کرنے کا معاملہ انتہائی اہم ہے، ایف بی آر کی ہدایت کا جائزہ لے رہے ہیں: پی ٹی سی ایل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹیڈ (پی ٹی سی ایل) کا کہنا ہے…

1 hour ago