نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی لاہور پہنچ گئیں


لاہور (قدرت روزنامہ)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی 4 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی اپنے والد کے ہمراہ لاہور آئی ہیں، یہاں وہ مختلف سیمینارز میں شرکت کریں گی۔
اس موقع پر لمز یونیورسٹی میں ملالہ یوسف زئی کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی 16 دسمبر کو واپس جائیں گی۔