حنا ربانی کا شازیہ، شیری اور مریم اورنگزیب کا شکریہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِ مملکت برائے خارجہ اُمور حنا ربانی کھر نے شازیہ مری، شیری رحمٰن اور مریم اورنگزیب کا اپنے حق میں قومی اسمبلی میں بولنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔حنا ربانی کھر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ پاکستان حقیقی اور نتیجہ خیز سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، ڈرامے بازی پر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہماری رابطہ کاری جغرافیائی اور تاریخی نوعیت کی ہے، دوسروں کی طرح ہم افغانستان کے ساتھ اخلاقی بنیادوں پر رابطہ کاری منقطع کرنے کے متحمل نہیں ہیں۔

وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ تاریخ نے سکھایا ہے افغانستان میں جو ہوتا ہے وہ افغانستان تک نہیں رہتا، پاکستان کو دوسروں کے حساب سے نہیں بلکہ اپنے حساب سے افغانستان کے ساتھ روابط رکھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے مقاصد پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، بن بلائی آراء کے شور میں ڈوبنے کی ضرورت نہیں ہے۔
واضح رہے کہ حنا ربانی کھر کے دورۂ کابل پر قومی اسمبلی میں مولانا عبدالاکبر چترالی نے ایک متنازع بیان دیا تھا تاہم بعد ازاں انہوں نے کابل بھیجنے کا اچھا اثر نہ ہونے کے بیان پر قومی اسمبلی میں معافی بھی مانگی ہے۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

2 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

2 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

2 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

3 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

3 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

3 hours ago