کراچی کیلیے بجلی کی قیمت میں 2.45 روپے یونٹ کمی کی منظوری


کراچی(قدرت روزنامہ) نیپرا نے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کے اکتوبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2روپے 45 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کے الیکٹرک نے 1 روپے 88 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی، جس پر نیپرا نے 30 نومبر 2022 ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی، جس میں 2.45 روپے فی یونٹ کمی کی منظوری کی گئی۔
نیپرا کے مطابق اس کمی کا اطلاق صرف ایک ماہ کے لیے ہو گا جب کہ لائف لائن صارفین،300 یونٹس تک گھریلوصارفین ،زرعی صارفین اور الیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

Recent Posts

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تحت جاب فیئر کل ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگا

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن (ایچ ای سی) کے تحت کیریئر کیئر جاب فیئر…

8 mins ago

کراچی میں اغوا کی جانے والی ساڑھے4 سالہ بچی بازیاب، اغوا کارخاتون گرفتار

کراچی(قدرت روزنامہ) جیکسن انویسٹی گیشن پولیس نے لیاری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اغوا کی…

15 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں داخل

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن آئی کیوب چاند کے مدار میں…

33 mins ago

2014ء کے دھرنے کی انکوائری کے لیے تیار ہوں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 2014ء کے دھرنے…

39 mins ago

شبلی فراز اور عمر ایوب کے ساتھ کام کرنے سے انکار کرتا ہوں، شیر افضل

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے…

46 mins ago

’اسٹرابیری والا دودھ‘: انوشے عباسی کے ذو معنی کیپشن پر سوشل میڈیا صارفین برہم

صارفین نے غلط فہمی کا شکار ہوکر مذکورہ کیپشن کو اداکارہ کے گلابی مغربی لباس…

55 mins ago