پنجاب

پرویز الہٰی کی رائے ہے اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے، شاہ محمود قریشی


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور کچھ دیگر کی رائے ہے کہ اسمبلیاں توڑنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔ایک انٹرویو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یہ سیاست کا نہیں ریاست کے بارے میں سوچنے کا وقت ہے۔
سابق وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی نے عمران خان کو پھر یقین دلایا ہے کہ جو بھی فیصلہ وہ کریں گے، پرویز الہٰی اس کی تائید کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر عارف علوی سے وفاقی وزراء ایاز صادق اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی ملاقات موجودہ سیاسی صورت حال پر نہیں تھی۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء کی ملاقات پارلیمنٹ میں لائے جانے والے ایک بل پر صدر کے تحفظات سے متعلق تھی۔

متعلقہ خبریں