جیکولین فرنینڈس نے مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی، نورا فتحی کا انکشاف


ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ نورا فتحی نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے اُنہیں بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔
اداکارہ نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جیکولین نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Nora Fatehi (@norafatehi)


انہوں نے کہا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی دونوں اداکاراؤں سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143)


جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندر شیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔

نورا فتحی نے ان تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ سکیش چندر شیکھر سے میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں، صرف ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوتی ہے۔