پی آئی اے میں لازمی سروس ایکٹ ایک بار پھر نافذ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ایرلائن پی آئی اے میں ایک بار پھر لازمی سروس ایکٹ نافذ کردیا گیا ، لازمی سروس ایکٹ 6 ماہ کے لیے نافذ کیا جائے گا . لازمی سروس ایکٹ کے دوران پی آئی اے کے کپتان اور فضائی عملہ سمیت تمام ملازمین کام سے منع نہیں کر سکیں گے .



یہ جہاز کے کپتانوں، فضائی میزبان سمیت تمام ملازمین پر نافذ ہوگا . اعلی انتظامیہ کے دیے گئے احکامات پر کام سے منع کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا .
لازمی ایکٹ سروس کی خلاف ورزی پر انتظامی کارروائی سمیت عدالتی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے،خلاف ورزی کی صورت میں پی آئی اے ملازمین کو ایک سال تک جیل ہوسکتی ہے . پی آئی اے انتظامیہ نے لازمی ایکٹ سروس اکتوبر سے 6 ماہ کے لئے نافذ کردیا ہے .

. .

متعلقہ خبریں