دوسرا ٹیسٹ: ویسٹ انڈیز کو شکست، پاکستان نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان وہ واحد ٹیم ہے جو دو رنز یا اس سے کم پر تین کھلاڑی آؤٹہونے کے بعد دوموقعوں پر میچز جیتی ہے۔پہلا موقع 2006 کراچی ٹیسٹ میں آیا جب پاکستان کی پہلی اننگز میں بھارت کے خلاف صفر اسکور پر تین کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔ عرفان پٹھان نے اس میچ میں ہیٹ ٹرک کی تھی۔بعد ازاں کامران اکمل کی شاندار سنچری، عبدالرزاق اور شعیب اختر کے 45،45 رنز کی بدولت پاکستان نے 245 رنز بنائے جواب میں بھارت کی ٹیم 238 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 599 رنز بنا کر بھارت کو جیت کے لیے 607 رنز کا ہدف دیا۔افغان کرکٹ ٹیم ون ڈے سیریز پاکستان میں کھیلنے کیلئے تیاربھارت پہاڑ جیسا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور پوری ٹیم 265 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یوں پاکستان نے کراچی ٹیسٹ 341 رنز کے بڑے مارجن سے جیت لیا۔دوسرا موقع جمیکا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سامنے آیا، جب ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر کیمار راؤچ اور جائڈن سیلز نے پچ کنڈیشن کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے پاکستان کے اوپنرز عمران بٹ 1، عابد علی 1 اور ون ڈاؤن بیٹس مین اظہرعلی کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔اس موقع پر پاکستان کی دو رنز پر تین وکٹیں گر چکی تھیں اور ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہو گی۔تاہم کپتان بابراعظم کے 75 اور فواد عالم کی ناقابل شکست سنچری نے قومی ٹیم کی پہلی اننگز کا اسکور 302 رنز تک پہنچا دیا۔ ویسٹ انڈیز کی بیٹنگ لائن اپنی پہلی اننگز میں شاہین شاہ کی تباہ کن بولنگ کے باعث 150 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔پاکستان نے دوسری اننگز میں 176 رنز بنائے اور اننگز ڈیکلیئر کر دی اور ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 329 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز یہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 219 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ یوں پاکستان نے یہ میچ 109 رنز سے جیت لیا۔