واحد خلیجی ملک جس نے تاحال عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا

عمان (قدرت روزنامہ) واحد خلیجی ملک جس نے تاحال عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا، سلطنت عمان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوششیں جاری، عید قربان کی تاریخ کا اعلان جلد متوقع۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور بحرین کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا تھا کہ ان ممالک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا، لہذا عید الاضحیٰ 20 جولائی بروز منگل جبکہ یکم ذی الحج 11 جولائی بروز اتوار کو ہوگی۔
عمومی طور پر بیشتر خلیجی اور عرب اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید منائی جاتی ہے، تاہم سلطنت عمان واحد خلیجی ملک ہے جہاں تاحال عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ عمان میں آج بروز ہفتہ ذی الحج کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

چاند کی رویت کیلئے طلب کیے گئے اجلاس کے بعد عید الاضحیٰ کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان میں ہفتے کے روز ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ ہیڈ کوارٹرز میں ہوئے۔ محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں محکمہ موسمیات کے ماہرین بھی تکنیکی معاونت کے لیے موجود تھے۔
اجلاس کے بعد چئیرمین رویت ہلال کمیٹی عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے کسی علاقے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملک کے کسی حصے سے چاند کی شہادت موصول نہ ہونے کے بعد پاکستان میں عید الاضحیٰ 21 جولائی بروز بدھ کو منائی جائے گی، جبکہ یکم ذی الحج 12 جولائی بروز پیر کو ہوگی۔ اس سے قبل ماہرین فلکیات نے بتایا تھا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش ہو چکی، پاکستان میں غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 14 گھنٹے سے زائد تھی۔ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 10 جولائی کی صبح 5 بج کر 17 منٹ پر ہوئی، کراچی میں 7 بجکر 58 منٹ جبکہ کوئٹہ میں ساڑھے 8 بجے تک چاند نظر آنے کا امکان تھا، تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود ہونے کی وجہ سے کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔

Recent Posts

پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی، ہیٹ ویو کا خدشہ

لاہور (قدرت روزنامہ ) پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی زور پکڑنے لگی،…

51 mins ago

آئی سی سی :فاسٹ باﺅلر شاہین آفریدی پلیئر آف دی منتھ کے لئے نامزد

دبئی (قدرت روزنامہ )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اپریل کیلیے پلیئر آف دی…

1 hour ago

گندم بحران، محسن نقوی نے بھی خاموشی توڑ دی ، واضح اعلان کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نگران دور حکومت کے دوران خریدی گئی…

2 hours ago

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل جاری کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے سپریم کورٹ کی جانب سے سنی…

2 hours ago

پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کیا کریں گے؟ حکومت نے بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ ) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان…

2 hours ago

میں سمجھ نہیں پارہاکس لیول کے ذہن نے یہ رپورٹ تیار کی ہے،چیف جسٹس پاکستان کمیشن رپورٹ پر برہم ہو گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی…

2 hours ago