پلان تیار ہے، قوم کو سرپرائز ملے گا: رانا مشہود


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود احمد خان کا کہنا ہے کہ پلان اے، بی، سی تیار ہے، قوم کو سرپرائز ملے گا۔جاری کیے گئے بیان میں رانا مشہود احمد خان نے سوالیہ انداز میں کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیاں توڑ کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی بار ایک وزیرِ اعظم کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا گیا، اسمبلی ٹوٹی تو الیکشن صرف پنجاب میں ہو گا، وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔رانا مشہود نے مزید کہا کہ 2018ء کے الیکشن سے پہلے ملک خوش حال تھا، اب عمران خان گھر بیٹھیں گے اور ملک کو ترقی کرتا دیکھ کر جلیں گے۔
انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ تحریکِ عدم اعتماد بھی آئے گی اور تحریک اعتماد بھی آئے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختون خوا کے وزرائے اعلیٰ کو ساتھ بٹھا کر اگلے جمعے (23 دسمبر) کو دونوں صوبوں کی اسمبلیاں تحلیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔