مسلمان ہوتے ہی پیدل خانہ کعبہ چل پڑا.. عیسائی شخص اچانک مسلمان کیسے ہوگیا؟ حیرت انگیز کہانی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بلند آواز میں اللہ” سب سے بڑا ہے” کہ نعرے بلند کرنے والا یہ شخص اس بات کی مثال ہے کہ اللہ جب چاہے جسے چاہے ہدایت دے سکتا ہے۔ ولادیمیر اگریموو کا تعلق روس سے ہے۔ ولادیمیر پیدائشی لحاظ سے عیسائی تھے لیکن پھر اچانک ان کی زندگی میں ایسا حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جس سے وہ مسلمان ہوگئے اور اس وقت خانہ کعبہ کی جانب پیدل ہی رواں دواں ہیں۔
48 سالہ ولادیمیر کو بچپن سے ہی مذہب سے گہرا لگاؤ تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ 15 برسوں سے پادری کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ ایک دن ان کے پاس ایک ایسی لڑکی آئی جس نے عیسائیت کو چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا تھا۔ ولادیمیر اس سوچ میں پڑ گئے کہ آخر اس لڑکی نے اپنا مذہب کیوں بدلا اور پھر انھوں نے اسلام کا مطالعہ شروع کیا اور دھیرے دھیرے انھیں خدا کی وحدانیت پر یقین ہوگیا۔
33 2 1 300x169
اذان کی آواز مجھے کھینچتی تھی
ولادیمیر کہتے ہیں کہ جب وہ ترکی میں تھے تو اذان کی آواز انھیں اپنی جانب کھینچتی تھی مگر اس وقت وہ عیسائی پادری تھے اس لئے اپنی روح کی پکار کو مسترد کر دیتے تھے لیکن مسلمان ہونے کے بعد وہ باقاعدگی سے نماز پڑھتے ہیں۔

width="560" height="315" frameborder="0" allowfullscreen="allowfullscreen">
نبی کی سنت پوری کرنا چاہتا ہوں
ولادیمیر کا نام اب سعید محمد ال قاسم ہے اور وہ پیدل ہی خانہ کعبہ کی جانب جارہے ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ پیدل اللہ کے گھر جانا نبی صل اللہ علیہ والہ والسلام کی سنت ہے جسے اپنانے کی سعادت وہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ردعمل
سوشل میڈیا پر عیسائی پادری سے سچا مسلمان بننے کی سعید محمد کی سچی کہانی اس وقت تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور لوگ ان کے جذبے کو سراہ رہے ہیں۔