اسلام آباد(قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزارت داخلہ کا حکم خلاف قانون قرار دیتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی ہوں گے . ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کردیا جس میں الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن خلاف قانون قرار دے دیا .
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 31 دسمبر کو ہوں گے، یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 کی ذیلی شق 3، 219 اور 222 کے تحت کیا گیا ہے . اطلاعات کے مطابق فیصلے پر چیف الیکشن کمشنر اور تین ممبران کے دستخط موجود ہیں .