پنجاب کی وزارت اعلیٰ، پی ڈی ایم کا امیدوار کون؟ رابطے تیز


لاہور (قدرت روزنامہ)پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا امیدوار کون ہوگا؟ آصف زرداری نے اس معاملے پر رابطے تیز کردیے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے معاملے پر آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسین اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں رابطے تیز ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری لاہور میں پیپلز پارٹی کو وزارت اعلیٰ دلوانے کےلیے سرگرم ہیں، انہوں نے اپنے امیدوار کے حق میں جوڑ توڑ کےلیے سیاسی شخصیات سے رابطے کیے ہیں۔ذرائع کے مطابق جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی اہم سیاسی شخصیات کو پی ٹی آئی میں نقب لگانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے اپنا وزن پیپلز پارٹی کے پلڑے میں ڈال دیا۔اتفاق رائے کی صورت میں اپوزیشن کی جانب سے وزارت اعلیٰ پیپلز پارٹی کو دیے جانے کا امکان ہے جبکہ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے امیدوار ن لیگ سے ہوں گے۔
پیپلز پارٹی کے ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کیلئے جو نام زیر غور ہیں، ان میں سید حسن مرتضی، سید علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود کے نام شامل ہیں۔حتمی نام کا فیصلہ آصف زرداری، چوہدری شجاعت حسیبن اور نواز شریف کی باہمی رضامندی سے ہو گا۔

Recent Posts

بانی پی ٹی آئی مئی میں رہا ہوں گے، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ…

20 mins ago

وفاقی وزیر داخلہ کا رینجرز ہیڈ کوارٹرز سندھ کا دورہ، آپریشنل تیاریوں، امن و امان پر بریفنگ

کراچی (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ…

26 mins ago

حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حنا الطاف کی میرون ساڑھی میں…

32 mins ago

پاکستان کی خاطر اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات کرنے کے لئے تیار ہیں: علی امین گنڈا پور

پشاور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان کی خاطر…

48 mins ago

بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز کا پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان میں ٹرانسپورٹرز نے سخت حکومتی پالیسی کے خلاف پہیہ جام ہڑتال کا…

1 hour ago

اسٹاک ایکسچینج میں مندی، انڈیکس میں 592.49 پوائنٹس کی کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ کی جانب سے پاکستان کے لیے 1.1ارب…

1 hour ago