شوہر عمران خان کے مداح ہیں اور ۔۔ ریحام خان کے شوہر کیا کام کرتے ہیں؟ وہ معلومات جو بہت کم لوگ جانتے ہیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر اب ریحام خان کافی چرچہ میں ہیں، لیکن ان کے شوہر مرزا بلال بیگ کون ہیں؟ اور کیا کرتے ہیں؟ صارفین اس بارے میں کافی تجسس کا شکار ہیں۔


23 دسمبر کو ریحام خان نے اپنی تیسری شادی کا اعلان کیا، جس کے بعد ان کی اور شوہر کی تصویر نے سب کو حیران کر دیا تھا۔
مرزا بلال بیگ ریحام خان سے 13 برس چھوٹے ہیں، جبکہ ان کی عمر 36 سال ہے۔ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ریحام کے شوہر کا تعلق بھی میڈیا سے ہی ہے، وہ بطور میزبان، اینکر، کامیڈین اور ماڈل کئی پراجیکٹس میں نظر آ چکے ہیں۔دوسری جانب مرزا بلال کو باڈی بلڈنگ کا بے حد شوق ہے، ساتھ ہی وہ ٹاپ فیشن شوز، ٹی وی اشتہارات میں بھی نظر آ چکے ہیں۔

مرزا بلال بیگ کی جو تصاویر اس وقت سوشل میڈیا پر وائرل ہیں، وہ اور ماضی کی تصاویر میں کافی فرق ہے۔ اس تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خود اس بات کا اعتراف کر رہے ہیں کہ جب میں اپنے آپ کو تبدیل کر سکتا ہوں تو آپ کیوں نہیں؟

اسی طرح ان کے ایک پوسٹ میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے سپورٹر معلوم ہوتے ہیں، تاہم یہ پوسٹ پرانا ہے، عین ممکن ہے کہ اب کے خیالات مختلف ہوں۔ لیکن ان کی اہلیہ پاکستان تحریک انصاف سے کافی اختلاف رکھتی ہیں۔
بلال بطور اینکر پاکستانی ٹی وی چینل پاک ٹی وی پر نظر آ چکے ہیں، جبکہ دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آتے ہیں۔