ڈیلی قدرت سپیشل

میں نے گنجا ہونے کا فیصلہ اسلیئے کیا کیونکہ ۔۔ 23 سال کی عمر میں لڑکی کے ساتھ ایسا کیا ہوا کہ اسے زندگی کا مشکل ترین فیصلہ کرنا پڑا؟


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یقین کریں یا نہ کریں، لیکن 23 سال کی عمر میں، میں نے گنجا ہونے کا فیصلہ کیا، یہ سن کر یقیناً عجیب لگے گا لیکن میں صرف ان لوگوں سے اکتا گئی تھی جو خوبصورتی کو شکل سے جوڑتے ہیں۔ جب میں چھوٹی تھی، میری کلاس کے بچے میرے گھنگریالے بالوں کے لیے مجھے مسلسل طعنے دیتے اور میگی میگی کہہ کر مجھے چڑاتے تھے۔ میں جانتی ہوں کہ اب یہ سب سن کر بچکانہ لگتا ہے، لیکن اس نے مجھے تب بہت متاثر کیا تھا۔
ان باتوں نے میرا اعتماد کم کر دیا اور میں نے اپنے بالوں کو ناپسند کرنا شروع کر دیا اور اس کی وجہ سے میں نے خود کو خوبصورت سمجھنا چھوڑ دیا میں احساسِ کمتری کا شکار ہوگئی تھی۔جیسے جیسے میں بڑی ہوتی گئی، لوگ کہنے لگے، اپنے بالوں کا خیال رکھنا یہ تم کو خوبصورت دکھائیں گے۔ اور پھر مجھے اس بارے میں ناپسندیدہ مشورے ملنے لگے کہ کون سا تیل استعمال کرنا ہے، اپنے بالوں کو کیسے خشک کرنا ہے، اور مجھے کیا علاج کروانا چاہیے وغیرہ وغیرہ۔لوگوں نے کبھی مجھے نہیں سمجھا، میں نے پہلے بھی اپنا سر منڈوانے کا سوچا تھا لیکن میں تھوڑا ڈر گئی تھی۔ میں سوچتی رہی، میں کیسی دکھوں گی؟
یا میرے دوست کیا سوچیں گے؟ اور جب میں نے اپنے گھر والوں کو بتایا تو انہوں نے کہا، کیا تم پاگل ہو گئی ہو؟ ایسا کیوں کرو گی؟ لیکن خوش قسمتی سے، میرے والدین نے ہمیشہ میرے ہر فیصلے کی حمایت کی ہے تو انہوں نے بعد میں کہا، یہ آپ کی مرضی ہے۔اور آخر کار 2020 میں، میں نے گنجا ہونے کا فیصلہ کیا۔ میں کہیں باہر نہیں جا سکتی تھی اس لیے میں نے گھر پر ہی اپنی بہن سے اپنا سر منڈوایا۔اور جب میں نے سر منڈوا کر اپنے آپ کو دیکھا تو مجھے اپنا آپ اچھا لگا، اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ مجھے خوبصورت محسوس ہوا۔ اور میرے گھر والوں نے بھی اسے پسند کیا یہاں تک کہ میرے تمام دوستوں نے میری تعریف کی۔
لیکن جس چیز نے مجھے سب سے زیادہ حیران کیا، وہ یہ تھا کہ جب میں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر ڈالی، تو بہت سی لڑکیاں مجھ تک یہ کہتے ہوئے پہنچیں کہ، آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں اور آپ نے ہمیں ایسا کرنے کی ترغیب دی۔اگرچہ میں نے یہ کوئی بڑا بیان دینے یا کچھ ثابت کرنے کے لیے نہیں کیا، اس سے مجھے واقعی خوشی ہوئی۔ اب میرے بال دوبارہ بڑھ گئے ہیں اور میں دوسری بار اسے منڈوانے سے نہیں ڈرتی، میں نے محسوس کیا ہے کہ جب تک میں پراعتماد اور خوبصورت محسوس کرتی ہوں، کسی اور چیز سے فرق نہیں پڑتا۔

متعلقہ خبریں