اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہبازشریف نے مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے محمد اشرف کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔انہوں نے بیان میں کہا کہ ساہیوال سے رُکن قومی اسمبلی محمد اشرف کی گرفتاری سیاسی انتقام ہے، عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی اپنی منفی روش پر کاربند ہے، چار سال آپ یہ سب کرکے دیکھ چکے ہیں، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔
وزیراعظم نے گرفتار رکن قومی اسمبلی محمد اشرف سے یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب، ایف آئی اے کی طرح اب اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کرنا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، سیاسی انتقام سے مخالفین کو دھمکانے کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
ممبئی(قدرت روزنامہ)تنازعات میں گھری رہنے والی راکھی ساونت ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل…
پشاور(قدرت روزنامہ) پختونخوا میں سکیورٹی فورسز اور پولیس وین پر حملوں میں جوابی فائرنگ میں…
لاہور(قدرت روزنامہ) ٹکسالی گیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید…
کوئٹہ(قدرت روزنامہ) بلوچستان میں بارودی سرنگ کے دھماکوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس…
راولپنڈی(قدرت روزنامہ) عدالت نے موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون کی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی جانب سے نیب کی طلبی…