غصہ ہمارے جسم کو کیا نقصان پہنچاتا ہے، حقائق جان لیں


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا میں بہت کم لوگ ایسے ہوں گے جنہیں غصہ نہیں آتا ہوگا یا وہ غصہ آنے پر اس کا اظہار ہی نہیں کرتے ہوں لیکن غہ کرنے والے افراد کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اس کے صحت پر بھی انتہائی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔آج ہم آ پ کو اپنی اس اسٹوری میں بتائیں گے کہ غصہ ہمارے جسم کو کس طرح نقصان پہنچاتا ہے اور اس سے ہمیں کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ یقیناً اسے پڑھنے کے بعد آپ غصہ کرنے سے قبل ایک بار ضرور سوچیں گے۔دل ہمارے جسم کا نہایت نازک اور حساس عضو ہے۔ ایسے افراد جو اکثرغصے میں رہتے ہیں اور معمولی معمولی باتوں پر شدید غصے کا اظہار کرتے ہیں، وہ لازماً دل کے مریض بن جاتے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں دل کا جان لیوا دورہ پڑ سکتا ہے۔