کرینہ کپور نئے سال میں سب سے زیادہ وقت کس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا
ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ کرینہ کپور نے بتا دیا ہے کہ وہ نئے سال میں سب سے زیادہ وقت کس کے ساتھ گزارنا چاہتی ہیں۔حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ ان کا نئے سال کا ریزولوشن زندگی میں توازن تلاش کرنا ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ لفظی طور پر یہ ایک پاؤں پر کھڑا ہونے کی طرح ہے جن کے دو بچے ہوں اور پھر بھی آپ کام کرنے کی کوشش کر رہے ہوں۔
View this post on Instagram
ان کا کہنا تھا کہ میں نئے سال میں اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزارنا چاہتی ہے اور میں خوش بھی رہنا چاہتی ہوں۔
View this post on Instagram
کرینہ کپور نے کہا کہ نئے سال کی مناسبت سے ہر کوئی بڑی بڑی منصوبہ بندیاں کرتا ہے لیکن سب کی ریزولوشن خوش اور پُرامن رہنے کی ہونی چاہیے۔
View this post on Instagram