شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے، سب کو بلاؤں گا، شاہین آفریدی


کراچی (قدرت روزنامہ)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے اپنی شادی کی تیاریوں سے متعلق آگاہ کیا ہے۔فاسٹ بولر حارث رؤف کے نکاح کے بعد آج کل سب کی نظریں شاہین آفریدی کی سینئر کرکٹر، بوم بوم لالا، شاہد آفریدی کی بیٹی کے ساتھ شادی پر جمی ہوئی ہیں۔
حال ہی میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کھلاڑی شاہین آفریدی نے لاہور کی یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں ’میٹ اینڈ گریٹ پروگرام‘ میں حصہ لیا اور اس دوران متعدد دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔اس تقریب میں بھی شاہین آفریدی سے اُن کی شادی کی تیاریوں سے متعلق سوال کیا گیا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


اس سوال کے جواب میں شاہین آفریدی کا مختصر سے جواب میں بتانا تھا کہ شادی میں ایک ماہ رہ گیا ہے، تیاریاں بہت اچھی چل رہی ہیں، انشاءاللّٰہ اپنی شادی میں سب کو بلاؤں گا۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Celebs.Pakistan (@celebspakistan)


دوسری جانب متعدد سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق آج شاہد آفریدی کی سب سے بڑی بیٹی اقصیٰ کی شادی ہے۔
اس دعوے سے متعلق سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو بھی وائرل ہو رہی ہیں جن میں شاہد آفریدی کو شادی کے انتظامات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ آئندہ سال کے فروری میں شاہد آفریدی کی دوسری بیٹی انشا کی شادی شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ طے ہے۔