انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ، سٹاک میں مندی کا رجحان

کراچی(قدرت روزنامہ) انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 19 پیسے کم ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 276.28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 19 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 165 روپے 81 پیسے سے کم ہو کر 165 روپے 62 پیسے ہو گئی ہے۔

انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 166 روپے 30 پیسے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری طرف پاکستان سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 276.28 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 47086.99 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا، پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 0.58فیصد کی تنزلی دیکھی گئی اور 14 کروڑ 86 لاکھ 35 ہزار 797 شیئرز کا لین دین ہوا۔ مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو 40 ارب روپے نقصان برداشت کرنا پڑا۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

53 mins ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

1 hour ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

1 hour ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

2 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

2 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

2 hours ago