’دوبارہ کپتان بنو گے‘ کے سوال پر سرفراز نے کیا جواب دیا؟
کراچی (قدرت روزنامہ)نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں میں شاندار بیٹنگ کرنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کا خوب چرچہ ہورہا ہے۔ایسے میں سوشل میڈیا پر سرفراز احمد کو تمام فارمیٹس میں کھلانے کے حوالے سے بھی بحث کی جارہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سرفراز احمد سے ٹیم کی کپتانی اور کتنے سال تک کھیلنے کے حوالے سے سوال پوچھ لیا گیا۔پاکستان ٹیم کی پھر سے کپتانی کے سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ اس وقت بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہیں اور جب تک وہ کپتان ہیں ہم سب کو انہیں سپورٹ کرنا چاہیے۔
سرفراز احمد نے مزید کہا کہ کھیلنے کا تعلق فارم اور فٹنس سے ہوتا ہے، اگر آپ کے پاس یہ دونوں چیزیں ہیں تو آپ 40 سال کی عمر تک بھی کھیل سکتے ہیں۔