سیلاب سے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ بہت زیادہ ہے: شیری رحمٰن


جنیوا(قدرت روزنامہ)وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کا تخمینہ بہت زیادہ ہے . شیری رحمٰن نے جنیوا کانفرنس سے خطاب میں بتایا کہ سیلاب سے پاکستان کے دو صوبوں کو بڑے پیمانے پر نقصان ہوا .


اُنہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ برس آنے والا سیلاب لوگوں کے مکانات اور فصلیں بہا لے گیا . وزیرِ موسمیاتی تبدیلی کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کیا ہے .
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ بعض علاقوں میں لوگ ابھی تک اپنے گھروں میں آباد نہیں ہو سکے .

. .

متعلقہ خبریں