اقوام متحدہ کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے افغانستان پہنچ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خصوصی مشن پر پاکستان میں موجود اقوام متحدہ کا ایک طیارہ اسلام آباد سے افغانستان پہنچ گیا ہے . سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز یو این او 356 ایچ نے افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجکر 14 منٹ پر افغانستان کے مزار شریف ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی ہے .

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق یہ پرواز افغانستان میں پھنسے اپنے ورکرز اور غیرملکیوں کو لے کر ممکنہ طور پر اسلام آباد واپس آئے گی . یہاں کچھ دن قیام کے بعد یہ غیرملکی اگلی منزل پر روانہ ہوں گے . ذرائع کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر انخلاء کرنے والے اقوام متحدہ کے افغان باشندوں اور دیگر غیرملکیوں کے پہنچنے میں غیریقینی صورتحال، دو خودکش بم دھماکوں اور ایک فوجی طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد اس طیارے کی لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے مزارشریف ایئرپورٹ کا انتخاب کیا گیا ہے . . .

متعلقہ خبریں