صنم چوہدری نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ صنم چوہدری نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کردیں۔کہا جارہا ہے کہ اداکارہ نے اپنے کیریئر کو خیرباد کہہ کر اللہ کی طرف رخ کر لیا ہے۔
گزشتہ دنوں صنم نے ایک مبہم پوسٹ شیئر کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ میرے گھر والوں نے میرے فیصلے کی حمایت کی ہے اور مجھے بھرپور سپورٹ کیا ہے۔اداکارہ نے فیصلے کے متعلق تو کوئی وضاحت نہ دی تھی تاہم اس کے بعد انہوں نے اپنی تمام تر تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی ہیں۔
اب مداحوں کی جانب سے قیاس کیا جارہا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کر کے اللہ کی راہ پر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔خیال رہے کہ سال 2019 میں اداکارہ صنم چوہدری پنجابی گلوکار سومی چوہان سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔ گزشتہ برس اکتوبر میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
بیٹے اور شوہر کے ہمراہ اکثر و بیشتر وہ تصاویر شیئر کرتی رہتی تھیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی تھیں۔واضح رہے کہ صنم چوہدری نے کئی ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے ایک فلم میں بھی کام کیا۔
صنم چوہدری نے 2013 کے ڈرامے ʼعشق ہماری گلیوں میںʼ کے ساتھ ٹیلی ویژن پر ڈیبیو کیا جبکہ اداکارہ ʼآسمانوں پہ لکھا‘،’ ʼبھول‘، ’گھر تتلی کا پر‘اور ’میر آبرو‘ جیسے کامیاب ڈراموں میں کام کرچکی ہیں۔

Recent Posts

وزیراعلیٰ کے پی اگر چڑھائی کریں گے تو ان سے قانون کے مطابق نمٹیں گے، گورنر خیبر پختونخوا کا بیان

پشاور(قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا (کے پی) فیصل کریم کنڈی نےکہا ہےکہ وزیراعلیٰ کے پی اگر…

6 hours ago

وزیر دفاع خواجہ آصف نے 9 مئی کے حوالے سے پیغام جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف…

7 hours ago

مولانا فضل الرحمان نے کراچی جلسے کے بعد کا لائحہ عمل بتا دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئندہ کے…

7 hours ago

پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ) پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری فیسوں میں اضافہ کردیا گیا، نئی اضافہ شدہ…

7 hours ago

رواں سال اپریل کے مہینے میں بھی گندم درآمد کیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) رواں سال مسلسل 2 ماہ تک گندم درآمد کیے جانے کا…

7 hours ago

9 مئی حملے ملک کے خلاف سوچی سمجھی سازش تھی، کامران ٹیسوری کا بیان

کراچی(قدرت روزنامہ)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 9 مئی کو فورسز پر حملہ…

7 hours ago