سینیٹر کرشنا کماری نے بلاول بھٹو کو راکھی باندھ دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سندھ کے پسماندہ علاقے ننگر پار کی دلت برادری سے تعلق رکھنے والی پیپلز پارٹی کی سینیٹر کرشنا کماری نے ہندو مذہبی تہوار رکشا بندھن پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھ دی۔
سینیٹر کرشنا کماری نے رکشا بندھن کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو راکھی باندھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کورونا ایس او پیز کو مکمل طور پر اختیار کرتے ہوئے رکشا بندھن منارہے ہیں۔
کرشنا کماری اور بلاول بھٹو نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہنا ہوا ہے، بہن بھائی کے اس خوبصورت تہوار پر کرشنا کماری اپنے بھائی یعنی بلاول بھٹو کی سلامتی کے لیے اُن کے ہاتھ میں راکھی باندھ رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو زرداری اور کرشنا کماری کی اس جذباتی ویڈیو کو بہت مقبولیت مل رہی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے مثال قائم کردی ہے کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی سے جینے کا حق ہے اور ہم تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔

Recent Posts

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرمناک ہوگی، ترجمان پی ٹی آئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کی مدت ملازمت…

2 hours ago

چئیرمین پی اے سی کا انتخاب، پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں نے شیر افضل کی مخالفت کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چئیرمین پی اے سی کے انتخاب کے معاملے میں شیر افضل مروت کے…

2 hours ago

پی ٹی اے کا نان فائلرز کی سم بلاک کرنے سے انکار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے نے ایف بی آر کو پانچ لاکھ سے زائد…

2 hours ago

صدر نے تین صوبوں کے گورنرز تعینات کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے تین صوبوں کے گورنر کے لیے…

3 hours ago

سی ایس ایس امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 2.96 فیصد

لاہور (قدرت روزنامہ)سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس ایس) امتحان 2023 کے نتائج کا اعلان کر…

3 hours ago

ڈیرہ غازی خان میں خالہ نے پیٹرول چھڑک کر 3 بچوں کو آگ لگادی

ڈیرہ غازی خان (قدرت روزنامہ)ڈیرہ غازی خان کے علاقے چورہٹہ میں خالہ نے پیٹرول چھڑک…

3 hours ago