جنیوا کانفرنس نے پی ٹی آئی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی: ناصر حسین شاہ
کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے وزیر ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اس کے حواریوں کی چیخیں بتا رہی ہیں کہ جنیوا کانفرنس نے ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے۔یہ بات ناصر حسین شاہ نے تحریکِ انصاف کو ایک بار پھر ہدفِ تنقید بناتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جنیوا کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی نے بھی وہ ہی الزامات لگائے جو مودی کی حکومت نے لگائے تھے، قوم کی فلاح کے لیے فقیر بننا جعلی پیر بننے سے کہیں سے زیادہ بہتر ہے۔
پی ٹی آئ اور اس کے حواریوں کی چیخیں بتارہی ہیں کہ جنیوا کانفرنس نے ان کے تابوت میں آخری کیل ٹھوک دی ہے۔ کانفرنس کے بعد پی ٹی آئ نے بھی وہ ہی الزامات لگاۓ جو مودی کی حکومت نے۔ قوم کی فلاح کے لیے فقیر بننا جعلی پیر بننے سے کہیں سے زیادہ بہتر ہے۔
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) January 11, 2023
اس سے قبل ٹوئٹ پر ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں عمران خان کا اصل غصہ یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی ’مودی‘ کو پوری دنیا کے سامنے کیوں بے نقاب کیا۔
I think the real anger of Imran Khan is why Bilawal Bhutto is exposing Butcher of Gujrat “Modi” in front of the whole world. I wish Khan had heard these words of Bilawal Sb about the people of Afghanistan before talking nonsense today. pic.twitter.com/4gZYqWSaY2
— Syed Nasir Hussain Shah (@SyedNasirHShah) January 10, 2023
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کاش عمران خان فضول باتیں کرنے سے پہلے بلاول بھٹو زرداری کی افغانستان کے لوگوں کے بارے میں کی گئی گفتگو سن لیتے۔
ناصر حسین شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی اقوامِ متحدہ میں تقریر کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا ہے۔