پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا بیوقوفی ہے، تیجسوی پرکاش


ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی ٹی وی اسٹار تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کو اپنے مالی معاملات اور سرمایہ کاری کا خود ذمہ دار ہونا چاہیے۔بھارتی ڈرامے ناگن میں مرکزی کردار ادا کر کے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ تیجسوی پرکاش کا کہنا ہے کہ خواتین کا اپنے پیروں پر کھڑا ہونا بےحد ضروری ہے اور ان کا پیسوں کیلئے مردوں پر انحصار کرنا احمقانہ ہے۔
اداکارہ نے خواتین کی خود مختاری پر زور دیتے ہوئے مالی مشوروں کیلئے مردوں پر بھروسہ کرنے والی خواتین کو بےوقوف قرار دیا۔ تیجسوی پرکاش نے کہا کہ خواتین کو اتنا شعور اور خودمختار ہونا چاہیے کہ وہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک گھر خریدا تھا جس کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ ان کے بوائے فرینڈ کرن کندرا نے انہیں خرید کر دیا ہے جس پر کرن نے تردید کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اداکارہ خود اس گھر کی مالک ہیں۔
تیجسوی نے ان افواہوں پر ردِعمل دیتے ہوئے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ’میں ایک اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ تجارت بھی کرتی ہوں اور بزنس کرنے کے حوالے سے مجھے بہت معلومات بھی حاصل ہیں ‘۔

اداکارہ نے کہا کہ لڑکیوں کو خود مختار ہونا چاہئے لڑکی کو بطور ایک عورت، ایک ماں، ایک بیوی اور ایک بہن آزاد مقام حاصل ہونا چاہیے اگر آپ کا ساتھی کل آپ کو چھوڑ دے تو آپ اپنے باپ یا بھائی کے زیرِ کفالت گھر میں نہیں بلکہ اپنے خود کے گھر میں واپس جانا چاہیے جو آپ کا اپنا بنایا ہوا ہو۔
یاد رہے کہ تیجسوی اور کرن کندرا نے حال ہی میں دبئی میں 2 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ایک لگژری اپارٹمنٹ خریدا ہے جو ان دونوں کی مشترکہ ملکیت ہے۔

Recent Posts

انتخابی دھاندلی: مولانا فضل الرحمٰن کا 9 مئی کو اگلا لائحہ عمل دینے کا اعلان

پشاور(قدرت روزنامہ)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ ملک کو جعلی…

57 mins ago

موٹروے پولیس اہلکار کی بکری لے جانے کی ویڈیو وائرل، معاملہ حل ہوگیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)فتح جنگ کے قریب حفاظتی باڑ کے اندر سے موٹروے پولیس اہلکار کی بکری…

1 hour ago

بھارت؛ اترپردیش میں ٹاپ کرنے والی طالبہ شکل و صورت پر ٹرولنگ کا شکار

نئی دہلی(قدرت روزنامہ)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہائی اسکول بورڈ کے 55 لاکھ طلبا میں ٹاپ…

1 hour ago

میرا انسٹاگرام اکاؤنٹ ہیک ہونے پر کئی گھروں میں طلاقیں ہو سکتی ہیں: متھیرا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی بے باک اداکارہ و میزبان متھیرا نے خبردار…

1 hour ago

پاکپتن، پولیس کی جانب سے مقتول قرار دی گئی بچی 3 سال بعد گھر پہنچ گئی

پاکپتن(قدرت روزنامہ)پولیس کی جانب سے 3 سال قبل مقتول قرار دی گئی بچی واپس مل…

2 hours ago

جعلی دستاویزات پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے افغان باشندے گرفتار

فیصل آباد (قدرت روزنامہ)ایف آئی اے امیگریشن نے فیصل آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے…

2 hours ago