قوم نے دیکھ لیا کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے، وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ قوم نےدیکھ لیا کہ کون ضمیر خریدتا اور بولیاں لگاتا ہے اور اغوا کار کون ہے۔وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ نے چوہدری وجاہت اور حسین الٰہی کی آڈیو لیک پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصرکامجرمانہ منصوبہ بےنقاب ہوگیا، انہوں نے کہا کہ معزز خاتون ایم این اے کے اغوا کا مجرمانہ ارادہ اور توہین آمیز گفتگو قابل مذمت ہے۔
رانا ثناء نے کہا کہ عمران خان ن لیگ اور ق لیگ کے ارکان کے ضمیر خریدنے کی بولیاں لگا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین اور ایم این اے فرح خان کو کون سی عدالت انصاف دے گی؟وزیر داخلہ نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی اس آڈیو کا نوٹس لے کر کارروائی کرنی چاہیے،