وہ وقت جب سنجے دت کی والدہ نرگس کو اپنے بیٹے پر ہم جنس پرست ہونے کا شک ہونے لگا تھا لیکن کیوں ؟ سنجو بابا کے مداحوں کے لیے دلچسپ خبر

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی بہن نے ان کے ہم جنس پرست ہونے سے متعلق اہم انکشاف کر دیا ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے نامور اداکار سنجے دت کی کتاب (سنجے دت: دی کریزی ان ٹولڈ اسٹوری آف بالی ووڈ بیڈ بوائے) میں ان کی بہن نمرتا نے کہا ہے کہ سنجے دت جب جوانی میں تھا تو ایک بار میری ماں اپنی دوست سے کہہ رہی تھی ”سنجو کا جب بھی دوست آتا ہے تو اس کا روم لاک کیوں ہوتا ہے، کہیں یہ ہم جنس پرست تو نہیں“؟۔ان کا کہنا تھا کہ سنجے دت بہن بھائیوں میں سب سے زیادہ لاڈلا تھا اور خاص طور پر ہماری ماں نرگس ان کا بہت زیادہ خیال رکھتی تھیں اور وہ ان کی ہر خواہش پوری کرتی تھیں۔
سنجے دت کی بہن نے انکشاف کیا کہ بھائی کو ڈانٹ بھی بہت پڑتی تھیں لیکن اس کے باوجود ماں سب سے زیادہ انہیں کو پیار کرتی تھیں، یہاں تک کہ ان کے شراب اور نشہ کرنے کے تمام ثبوت موجود ہونے کے باوجود وہ اس بات کو ماننے کے لیے تیار نہیں تھیں اور ایک بار تو سنجے کے دوست کو کھری کھری سنادی تھیں کہ میرے بیٹے نے کبھی شراب کی بوتل کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی وہ کسی قسم کا نشہ کرتا ہے۔