کماو شہر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے،شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے

کراچی(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ قابل افسوس بات ہے کہ کماو شہر کے ساتھ سوتیلوں جیسا سلوک ہورہا ہے . نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق این اے249کراچی کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کیا کمال کاشہر ہے جس نے ہر کسی کو اپنی گود میں سمایا ہوا ہے،یہ قائد کا شہر،معاشی اور سفارتی مرکز بھی رہا ہے،دعاہے کہ میرے مرنے سے پہلے کراچی بدل جائے .

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ شہر کے مسائل اور شہریوں کو درپیش مشکلات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،کراچی کی خوشحالی کے بغیر پاکستان خوشحال نہیں ہوگا ،آئندہ الیکشن میں موقع ملا تو کراچی کی قسمت بدل دیں گے . قبل ازیں شہبازشریف کے ساتھ کسان متحدہ محاذسندھ بلوچستان کے وفدنے ملاقات کی ہے جس میں کسانوں کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق گفتگو کی گئی . ملاقات کے دوران اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہہ کسان کی خوشحالی کے بغیرملکی ترقی ممکن نہیں ہم نے کسانوں اورزراعت کیلئے عملی اقدامات کیے ہیں اورہم نے بجلی اورکھادپرخصوصی سبسڈی دی،کسانوں کوپہلی باربلاسودقرض دیئے . . .

متعلقہ خبریں