ہمارے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں، فواد چوہدری


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی جماعت کے پاس حکومت کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے اشارہ دیا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف میں آنے کیلئے رابطے میں ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 34 اراکین کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ایوان زیریں کے ان اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے، فواد چوہدری
اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان 33 نشستوں پر پارٹی امیدوار ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 33 نشستوں سے پارٹی کے انتخابی امیدوار ہوں گے۔