وزیراعلیٰ کے پی کا نگران وزیراعلیٰ کیلئے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار


پشاور(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ محمود خان نے نگران وزیراعلیٰ کے لئے اپوزیشن کو نام بھیجنے سے انکار کر دیا ہے، تحریک انصاف کے ترجمان شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نہ تو اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کو نگران وزیراعلیٰ کے لئے نام بھیجیں گے اور نہ ہی مشاورت کے لئے ان کے ساتھ بیٹھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ

اس سلسلے میں مشاورت ہوئی تو اب پارلیمانی کمیٹی کی سطح پر ہی ہو گی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا اسمبلی کی تحلیل کے بعد نگران وزیراعلیٰ کے تقرر کے لیے آئینی عمل شروع ہوگیا۔گورنرخیبرپختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان اور اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی کو مشاورت کے ذریعے نگراں وزیراعلیٰ کیلیے ایک متفقہ نام تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔نگران وزیراعلیٰ کے لیے اپوزیشن لیڈر اور وزیراعلیٰ محمود خان تین تین نام دیں گے اگر تین دنوں میں دونوں کے درمیان کسی ایک نام پر اتفاق رائے پیدا نہ ہوا تو وزیراعلیٰ کے انتخاب کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس چلا جائے گا۔اسپیکر صوبائی اسمبلی 6 ممبران پر مشتمل پارلیمانی پارٹی تشکیل دیں گے جب کہ کمیٹی میں حکومت اور حزبِ اختلاف کے تین تین ممبران ہوں گے۔پارلیمانی کمیٹی تین دن میں نگران وزیراعلیٰ کا فیصلہ کرے گی اگر کمیٹی تین دن کے اندر نگران وزیراعلیٰ کے لیے کسی ایک نام پر متفق نہ ہوئے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گاجس کے بعد الیکشن کمیشن تجویز کردہ ناموں میں سے کسی ایک نام کا انتخاب کرکے اس کا بحیثیت نگران وزیراعلیٰ اعلان کرے گا اور نگران وزیر اعلیٰ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک ذمہ داریاں انجام دیں گے۔اس سے قبل 2018 میں بھی خیبرپختونخوا میں اس وقت کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان نگران وزیراعلیٰ کے لیے کسی ایک نام پر اتفاق نہیں ہوا تھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کو نگران وزیراعلیٰ مقرر کیا تھا۔

Recent Posts

موبائل سمز بلاک کرنے کیلیے ایف بی آر کے مراسلے کا جائزہ لیکر فیصلہ کرینگے، پی ٹی اے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی طرف…

1 min ago

گندم کی خریداری، حافظ نعیم کا وزیراعلیٰ ہاؤس پنجاب کے گھیراؤ کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ) جماعت اسلامی نے گندم کی خریداری نہ کیے جانے کے خلاف تحریک چلانے…

17 mins ago

ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی، 17.3 فیصد ہوگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں گزشتہ ماہ اپریل کے دوران مہنگائی میں اضافے کی شرح…

28 mins ago

پاکستان کسی غیر ملکی حکومت کو اڈے فراہم نہیں کرے گا، دفتر خارجہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کسی ملک کے خلاف…

40 mins ago

آصف زرداری پیپلزپارٹی کی صدارت سے مستعفی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت…

55 mins ago

وفاق اور سندھ ملکر منشیات فروشوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کرنے جارہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی(قدرت روزنامہ) صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ صدر آصف…

1 hour ago