ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھانے کے فوائد؟جاننا بے حد ضروری ہے


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) آج ہم یہ بتاتے ہیں کہ اگر آپ ایک ماہ تک روزانہ ادرک کھائیں گے، تو اس سے صحت کو کیا فوائد حاصل ہوں گے۔
ایک ماہ تک روزانہ ادرک کے استعمال سے آپ کو مندرجہ ذیل فوائد حاصل ہوں گے۔ماہرین کے مطابق ادرک کا فائدہ حاصل کرنے کے لیے ہر روز ادرک کے بڑے ٹکڑے کھانے کی ضرورت نہیں ہے، بلکہ ادرک کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا جوس یا چائے میں شامل کرنے سے بھی جسم کو کئی فائدے پہنچ سکتے ہیں۔ادرک کے استعمال سے متلی دور ہوتی ہے، اگر آپ روزانہ ایک ماہ تک ادرک کا استعمال کریں تو جسم سے سوزش تیزی سے ختم ہو جائے گی۔ادرک کھانے سے صبح کی متلی کا احساس بھی کم ہونے میں بھی مدد ملتی ہے، خاص طور پر حاملہ خواتین اور کیموتھراپی سے گزرنے وال افراد کے لیے ادرک روزانہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ادرک پٹھوں کے درد میں کمی اور آنتوں کے لیے بھی مفید ہے، پٹھوں میں درد ہو تو ادرک معاون ہے، اسے روزانہ کھانے سے درد آہستہ آہستہ کم ہو جائے گا۔روزانہ کی بنیاد پر ادرک کے استعمال سے آنتوں کی نقل وحرکت بھی بہتر ہو جائے گی جو باقاعدہ قبض سے دوچار افراد کے لیے مددگار ثابت ہوتی ہے۔ادرک سے کولیسٹرول میں کمی ہو سکتی ہے، ایک ماہ تک ادرک کے باقاعدگی سے استعمال سے جسم میں ’خراب‘ کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ادرک میں موجود مادوں سے خون میں ٹرانگلیسرائیڈ کی مقدار کم ہو جاتی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا کی صورت حال میں ادرک کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے مدافعتی نظام کو تقویت ملتی ہے، جس سے آپ کو نزلہ زکام یا وائرس سے جلد بحالی میں مدد مل سکتی ہے۔