خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی فہرست تیارکرلی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)خیبر پختونخوا کی نگران کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کی فہرست تیارکرلی گئی جس کے مطابق صوبے میں مالی مشکلات کے باعث کابینہ کی تعداد 10ارکان سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ایک خاتون کو بھی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے۔نگران کابینہ سے متعلق وزیراعلیٰ اعظم خان نے گورنر اور دیگر شخصیات سے مشاورت کی۔ذرائع کے مطابق نگران کابینہ میں وزرا کی تعداد 10سے کم ہوگی جس میں ایک خاتون کو بھی نگران صوبائی کابینہ کا حصہ بنائے جانے کا بھی امکان ہے، مختلف شعبوں میں ماہر افرادکو نگراں کابینہ میں شامل کیا جائیگا جبکہ خزانہ، صحت اور تعلیم کے نگران وزراء اپنے شعبوں کے ماہر ہوں گے۔نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہاکہ نگران کابینہ کے حوالے سے مشاورت کر رہا ہوں، نگران کابینہ میں وزراء کی تعداد کم رکھی جائیگی کیونکہ صوبہ مالی مشکلات کا شکار ہے اور میں نہیں چاہتا کہ خزانے پر زیادہ بوجھ پڑے۔

Recent Posts

او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس: پاکستان کا غزہ محاصرے کیخلاف مشترکہ جہدوجہد کا مطالبہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) او آئی سی کی وزرائے خارجہ کانفرنس میں پاکستان نے غزہ کی…

6 mins ago

حج آپریشن 9 مئی تا 9 جون جاری رہے گا، فلائٹ شیڈول جاری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) رواں برس حج کے لیے عازمین کی روانگی کا آپریشن 9 مئی…

14 mins ago

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ خلائی مشن چاند کیلیے روانہ

اسلام آباد / کراچی(قدرت روزنامہ) تاریخی واقعے میں چین سے پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن…

52 mins ago

گووندا کی بھانجی راگنی کھنہ نے عیسائی مذہب قبول کرلیا؟ اداکارہ کا بیان آگیا

ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اسٹار گووندا کی بھانجی اور اداکارہ راگنی کھنہ نے اپنا ہندو مذہب…

1 hour ago

موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور

لاہور(قدرت روزنامہ)لاہور ہائیکورٹ نے موٹروے پولیس سے بدتمیزی کرنے والی 2خواتین کی حفاظتی ضمانت منظور…

1 hour ago

متحدہ عرب امارات کی شہزادی شیخہ مہرہ المکتوم ماں بن گئیں

دبئی (قدرت روزنامہ )متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ محمد بن راشد…

1 hour ago