دیپیکا نے کنگ خان کو پسندیدہ ’کو اسٹار‘ قرار دیدیا


ممبئی(قدرت روزنامہ)معروف بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان ان کے پسندیدہ کو اسٹار ہیں۔ غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ دیپیکا پڈکون نے کہا کہ شاہ رخ اور میں بہت خوش قسمت ہیں کہ ہمیں فلم اوم شانتی اوم سے شروع ہونے والی کچھ بہترین فلموں میں کام کرنے کا موقع ملا، میں اپنے پسندیدہ کو اسٹار کے ساتھ کام کررہی ہوں،ہمارا ایک اچھا تعلق ہے اور میرے خیال سے ناظرین بھی ہمیں ساتھ کام کرتا ہوا دیکھنا پسند کرتے ہیں۔
فلم پٹھان میں شاہ رخ کے ساتھ کام کے تجربے پر بات کرتے ہوئے دیپیکا پڈوکون کا کہنا تھا کہ ہم دونوں اس فلم کا کریڈیٹ لے سکتے ہیں، فلم کیلئے شاہ رخ خان نے اچھی ورزش اور کھانے پینے کا خیال رکھا ہے لیکن یہ ایک ٹیم ورک ہے جس کے ساتھ ہم نے کام کیا ہے۔
دوران گفتگو اداکارہ نے فلم پٹھان میں اپنے کردار سے متعلق کہا کہ یہ ایک ایسا کردار ہے جو میں نے اس سے پہلے کبھی نہیں نبھایا۔
واضح رہے فلم پٹھان میں اداکارہ ایک جاسوس کا کردار ادا کررہی ہیں اور یہ فلم 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے جبکہ بھارت میں فلم پٹھان تنازع کاشکار ہے۔دیپیکا پڈوکون اوم شانتی اوم، چنائے ایکسپریس اور ہیپی نیو ائیر سمیت کئی بالی وڈ فلموں میں شاہ رخ خان کے ساتھ جلوہ گرہوچکی ہیں اور اب جلد ہی ان کی فلم پٹھان بھی ریلیز ہونے والی ہیں۔

Recent Posts

ماہرہ خان اور صنم جنگ کی کونسی خواہش شادی کے بعد بھی ادھوری رہ گئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)شادی کے بعد بھی پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان اور صنم…

7 mins ago

9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 9 مئی کرنے والے…

24 mins ago

تحریک انصاف کی قیادت کو ہٹ دھرمی اور ضد چھوڑنی چاہیے، حافظ طاہر محمود اشرفی

لاہور (قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ تحریک…

31 mins ago

9 مئی کا واقعہ انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

کراچی (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ 9 مئی کا…

40 mins ago

ایپل نے نیا آئی پیڈ پرو متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا(قدرت روزنامہ) ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کمپیوٹنگ کے لیے تیار کی…

54 mins ago

میٹ گالا 2024، عالیہ بھٹ نے شرکت کیلئے کتنے ڈالرز ادا کیے؟

نیویارک(قدرت روزنامہ) دُنیا کے سب سے بڑے فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 کا میلہ سج…

1 hour ago