فرنس آئل، پیٹرول، ایل این جی کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے، پی ایس او


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں فرنس آئل، پیٹرول اور مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ترجمان پی ایس او نے بتایا کہ پی ایس او کے پاس تقریباً 2 لاکھ ٹن فرنس آئل اسٹاک میں موجود ہے، پی ایس او، ایل این جی کے 9 کارگوز پلان اور وقت کے مطابق وصول کر رہا ہے۔
سرکاری آئل کمپنی کے مطابق 23 جنوری 2023 تک 6 کارگوز موصول ہوچکے ہیں، بقیہ کارگوز بھی رواں ماہ میں پہنچ جائیں گے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ایس او ملک بھر میں پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے، پی ایس او کے پاس اوگرا کی جانب سے مقررہ ایام کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے۔ترجمان پی ایس او کے مطابق ایل سیز جاری کردی گئی ہیں اور 2 اضافی کارگوز بھی درآمد کیے جارہے ہیں۔ پی ایس او کی سپلائی چین پر اچانک دباؤ بڑھنے کے باوجود ٹیمیں 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہٰی کونوٹس جاری کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے پی…

56 mins ago

قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نےقومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹول…

1 hour ago

مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں:وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور( قدرت روزنامہ )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے رکن قومی اسمبلی شذرامنصب اورسابق ایم…

2 hours ago

لاہور میں آندھی، گرمی کا زور ٹوٹ گیا، آج رات کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟

لاہور (قدرت روزنامہ) صوبائی دارالحکومت میں ایک ہفتے سے جاری شدید گرمی کے بعد آندھی…

2 hours ago

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34 فیصد کمی ریکارڈ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.34…

2 hours ago

سندھ کے مختلف اضلاع میں پارہ 50 ڈگری سے تجاوز

کراچی (قدرت روزنامہ)سندھ کے مختلف اضلاع میں آج پارہ 50 ڈگری سے تجاوز کرگیا۔ محکمہ…

2 hours ago