مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا، فواد چوہدری

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) سینئر پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھ پر تشدد نہیں کیا گیا، لیکن رویہ افسوسناک تھا۔ انہوں نے کہا کہ میرے بھائی نے میری گرفتاری پر احتجاج کیا تو گرفتار کرکے اس پر تشدد کیا گیا، ممکن ہے اب عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔ الیکشن کمیشن ارکان اور ان کے خاندانوں کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے موقع پر کمرہ عدالت میں فواد چوہدری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا کون تھے جنہوں نے گرفتار کیا، ممکن ہے عمران خان کو بھی گرفتار کیا جائے۔
جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ کے دور میں اپوزیشن کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا، رانا ثناءاللّٰہ مثال ہیں۔
فواد چوہدری نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بس کیا کریں یہی تو ہوا لیکن افسوناک ہوا۔ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کردی، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے،اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس طارق سلیم شیخ نے فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج کرنے کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے فیصلے میں کہا تھا کہ میرے سامنے معاملہ حبس بے جا کا ہے، لیکن اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے اس کو کیسے حبس بے جا کہہ سکتے ہیں؟ یہ کیس پہلے حبس بے جا کا تھا اب نہیں کیونکہ اب ایف آئی آر عدالت میں پیش ہوچکی ہے۔
اب یہ حراست تو غیرقانونی نہیں ہے۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فرخ حبیب نے کہا ہے کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 12بجے لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ فواد چودھری کو پیش کیا جائے، پھر لاہور ہائیکورٹ نے تین بجے پیش کرنے کا حکم دیا ہے، لیکن پولیس نے فواد چودھری کو عدالت میں پیش نہیں کیا، صرف کینٹ کچہری میں پیش کرکے پھر لاہور کی سڑکوں پر گھمایا گیا، فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنے کی بجائے سڑکوں پر گھمایا گیا، یہ شوق پورا کرلیں پاکستان کے مفاد پر سودے بازی نہیں ہوسکتی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں کی آواز بند نہیں کی جاسکتی۔
انہوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں انسانی حقوق معطل ہوگئے، اور پاکستان میں قانون کی حاکمیت ختم ہوگئی ہے؟ جسٹس عطابندیال ہمارے لئے قابل احترام ہے، نوٹس لیا جائے۔ نیوزایجنسی کے مطابق اس سے قبل فرخ حبیب نے لاہور کے ٹول پلازہ پر گرفتار رہنما فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانے والی گاڑی کو روکنے کی کوشش کی ۔اس موقع پر فرخ حبیب کی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تلخ کلامی بھی ہوئی۔

Recent Posts

گندم اسکینڈل کے حوالے سے سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا گندم اسکینڈل کے حوالے…

19 mins ago

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک اور گرم رہے گا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج خشک جبکہ وسطی اور جنوبی…

25 mins ago

عشق مرشدکی آخری قسط کے پریمیئرپراداکارہ دُر ِفشاں سلیم نےمداحوں کو حیران کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مشہور پاکستانی ڈرامے عشق مرشد کی آخری قسط کے پریمیئر میں محبت…

36 mins ago

‘2 لاکھ مریضوں کو گھر کی دہلیز پر دوائیں ملیں گی’، وزیر اعلیٰ پنجاب نے پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبےمیں فری میڈیسن ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ کا…

55 mins ago

وفاقی حکومت کا کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت خریدنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے کسانوں سے 18 لاکھ ٹن گندم پاسکو کے تحت…

1 hour ago

چمن میں پرامن مظاہرین پر حملہ، سیکورٹی اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے، پشتونخوا میپ

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا…

1 hour ago