کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بس سروس چلانے کا اعلان


کراچی (قدرت روزنامہ) حکومت سندھ نے کراچی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک پیپلز بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے۔کراچی میں پنک پیپلز بس سروس چلانے کا فیصلہ صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شرجیل انعام کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے پنک پیپلز بس سروس کا آغاز کیا جائے گا۔ پنک پیپلز بس سروس کے پہلے روٹ کے لیے ماڈل کالونی ، شاہراہِ فیصل تا ٹاور روٹ کا انتخاب کیا گیا ہے۔
صوبائی وزیرکا مزید کہنا تھا کہ پنک بس سروس دفتری اوقات میں صبح اور شام کے اوقات میں ہر 20 منٹس کے بعد چلے گی۔ دفتری اوقات کے بعد معمول کے اوقات میں ہر ایک گھنٹے کے بعد پنک بس سروس چلے گی۔اجلاس میں سکھر، لاڑکانہ، حيدرآباد میں پیپلز بس سروس کے آپریشنز اور کراچی میں روٹ 4، 5, 6 اور 7 کے آغاز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر کا سکھر میں 29 جنوری کو پیپلز بس سروس کا آغاز کرنے کی ہدایت کی۔
صوبائي وزير نے ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کو کراچی میں پیپلز بس سروس کے بقیہ روٹس کا دورہ کرنے اور سڑکوں کی بہتری کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کراچی کے روٹ 4، 5, 6 اور 7 پر جلد از جلد بسیں چلانی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں کو جدید پبلک ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر ہو۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ عبدالحلیم شیخ ، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی زبیر چنا ، آپریشن منیجر این آر ٹی سی عبدالشکور نے شرکت کی ۔

Recent Posts

پولیس اہلکار کے بھائی کی شادی میں فائرنگ سے مہمان جاں بحق

کراچی(قدرت روزنامہ)لیاری کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران فائرنگ کی زد میں آکر…

6 mins ago

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک…

15 mins ago

کراچی: 140 گرام سونے کی ڈکیتی کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی پولیس نے صدر کے علاقے صرافہ بازار میں سونے کے کارخانے…

24 mins ago

بچوں میں بلند فشار خون فالج کے امکانات 4 گنا تک بڑھا سکتا ہے، تحقیق

ٹورونٹو(قدرت روزنامہ)ایک نئی تحقیق کے مطابق بچپن اور نوجوانی میں ہائپرٹینشن کا ہونا ممکنہ طور…

36 mins ago

امریکی ایئرپورٹ پر مسافر کی پتلون سے سانپ برآمد

میامی(قدرت روزنامہ)امریکی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی افسران نے ہوائی جہاز میں جانے والے مسافر کی پتلون…

38 mins ago

جُھنڈ میں آزادانہ اڑنے والی روبوٹک مکھیاں

برلن(قدرت روزنامہ)سائنس دانوں نے ایک ایسی بڑی بائیونک مکھی بنائی ہے جو جُھنڈ کے ساتھ…

48 mins ago