کیا شوگر کے مریض چینی کی جگہ گڑ کا استعمال کرسکتے ہیں؟ ایک ایسا سوال جس کا جواب ہر شوگر کا مریض جاننا چاہتا ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)گڑ مٹھاس کی ایک روایتی قسم ہے جو کہ گنے کے رس کو ابال کر تیار کیا جاتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ٹھوس حالت میں یہ چینی کے مقابلے میں کم ریفائن ہوتا ہے جبکہ اس میں پوٹاشیم، آئرن اور کیلشیئم سمیت متعدد اہم اجزابھی موجود ہوتے ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ شوگر کے شکار افراد گڑ کھا سکتے ہیں . اس کا بھورا رنگ ہوسکتا ہے کہ صحت بخش لگتا ہے مگرذیابیطس کے مریضوں کے لیے یہ کوئی اچھا انتخاب نہیں .

جی ہاں واقعی اس میں بہت زیادہ مٹھاس ہوتی ہے، گڑ یقینا غذائیت سے بھرپور میٹھی سوغات ہے مگر اس میٹھے متبادل کے اندر 65 سے 85 فیصد تک سکروز ہوتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے موزوں نہیں . گڑ کھانے سے جسم کے اندر گلوکوز کی سطح پر ویسے ہی اثرات مرتب ہوتے ہیں جیسے چینی کھانے سے .

. .

متعلقہ خبریں