کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قیمت میں اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ)کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالرکی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاجس کی وجہ سے روپیہ مزیدکمزورہوگیا . تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 23پیسے کااضافہ ہواجس کے بعد ڈالر 165.62روپے سے بڑھ کر165.85روپے پرپہنچ گیا .

فاریکس ڈیلرزکاکہناہے کہ آئی ایم ایف سے 2ارب 75کروڑ ڈالرملنے کے بعد روپے پردبائو میں کمی ہونے چاہیے . یاد رہے کہ دوروز قبل گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر کی قیمت 19پیسے کمی کے بعد 165روپے 62پیسے تھی . . .

متعلقہ خبریں