یہ 5 علامتیں سامنے آنے پر فوراً جگر کا ٹیسٹ کروالینا چاہئیے ورنہ یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اس آرٹیکل میں ہم آپ کو کچھ ایسی نشانیوں کے بارے میں بتائیں گے جو جگر کی مختلف بیماریوں میں سامنے آتی ہیں . یہ 5 علامتیں سامنے آنے پر فوراً جگر کا ٹیسٹ کروالینا چاہئیے ورنہ یہ خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے .

پیلی آنکھیں اکثر کسی دوا سے بھی آنکھوں یا جلد کا رنگ وقتی طور پر پیلا ہوسکتا ہے لیکن اگر بظاہر کوئی وجہ نہیں تو آنکھوں اور جلد کا پیلا پن یرقان کی وجہ سے ہوسکتا ہے . اس صورت حال میں ڈاکٹرز سب سے پہلے ہیپاٹائٹس بی اور سی کا ٹیسٹ کرتے ہیں . سیاہی مائل پیشاب کی رنگت زیادہ پانی پینے کے باوجود سیاہی مائل یا گہرا پیلا، خونی رنگ کا پیشاب اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ آپ کے جگر کو کسی خرابی کا سامنا ہے اور فوری طور پر معالج سے رجوع کرنا چاہئے بخار رہنا جگر خون کو صاف نہیں کرپاتا جس کی وجہ سے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور ہر وقت بخار رہنے لگتا ہے . خشکی اور خارش خون میں فاضل اور زہریلے مادوں کے بڑھنے کی وجہ سے جلد پر خشکی اور خارش شروع ہوجاتی ہے اس کے علاوہ جلد اتنی حساس ہوجاتی ہے کہ چھوٹا سا زخم بھی گہری چوٹ کی طرح لمبے عرصے تک رہتا ہے اور تکلیف دیتا ہے . وزن میں اچانک کمی بغیر کسی ڈائیٹ پلان اور ورزش کے وزن میں نمایاں کمی بھی جگر کی خرابی کی نشانیوں میں سے ایک ہے . یہ وہ تمام علامتیں ہیں جو جگر کی عام بیماریوں میں ظاہر ہوسکتی ہیں لیکن جگر کی کوئی بھی بیماری معمولی نوعیت کی نہیں ہوتی لہذا جلد سے جلد ڈاکٹر سے رجوع کرنا بہتر ہے . . .

متعلقہ خبریں