زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کا الزام، شیخ رشید طلب


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سابق صدر آصف علی زرداری پر عمران خان کے قتل کی سازش کے الزام کے بیان پر اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کو طلب کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو آج شام 5 بجے تھانہ آبپارہ میں طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میرے پاس ثبوت ہیں آصف زرداری نے دہشت گردوں کو ہائر کیا ہے، زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے۔
انہوں نے کہا تھاکہ میری اور لال حویلی کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے، مجھے کچھ ہوا تو رانا ثناء اللّٰہ، شہباز شریف اور آصف زرداری ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے تفصیلی بات چیت کی ہے، آرمی چیف کو کہتا ہوں زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کر رکھی ہے، آرمی چیف سے گزارش ہے وہ کسی افسر کو بھیجیں اسے تفصیلات بتاؤں گا۔